کراچی،21 جولائی (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز عید الاضحی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کی،نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ عید کے موقع پر ضرورت مندوں اورمعاشی طور پر کمزور افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں ،این سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضمن میں جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عید الاضحی کے ایام میں کورونا سے متعلق ذمہ داری سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔











