ہرنائی: گردوانواح اور پہاڑی سلسلوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

92

ہرنائی،09 جولائی   (اے پی پی ):گردوانواح اور پہاڑی سلسلوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش  سے   گرمی میں کمی  آئی  ہے      جبکہ   موسم  بھی خوشگوار ہو   گیا ہے ۔پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کا خدشہ ہے ،شدید سیلابی ریلے آنے کی صورت میں سیلاب سے ہرنائی سٹی اور مختلف دیہات اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔