پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 13ویں پاکستان پریمیئر لیگ کا انعقاد

28

ملتان،24 اگست(اے پی پی): پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 13ویں پاکستان پریمیئر لیگ مکا انعقاد کیا گیا، پہلے میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائینز اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیمیں کامیاب ہوئیں۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائینز نے پاکستان نیوی کو 0-1 گول سے ہرا دیا سوئی نادرن گیس پائپ لائینز کی جانب سے واحد گول سوئی نادرن کے اونہار کھلاڑی سدا بہار نے کیا پریمئیر فٹبال لیگ کے دوسرے  میچ میں  پاکستان ائیرفورس نے سوئی سدرن گیس کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ پاکستان ائیرفورس کی جانب سےصمد خان اور  محمد مجاہد نےایک، ایک گول اور  سوئی سدرن گیس کی طرف سے واحد گول محمد وحید نے کیا۔