آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی راولپنڈی میں کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

83

راولپنڈی،22اگست  (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کاشف گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹوبو گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے واقعہ میں شہید ہو گئے تھے۔

اعلیٰ فوجی حکام ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہید کے لواحقین نے نماز جنازہ ادا کی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔