چنیوٹ،24 اگست ( اے پی پی ) :ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کیخلاف سخت کاروائی اور مقدمات کے اندراج کا حکم دیا ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کی جانیوالی انسپکشنز کو قیمت پنجاب ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ آٹا،چینی،دالیں،پھل وسبزیوں اوردیگر اشیائے خورونوش کی مقررکردہ قیمت پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کونکیل ڈالنے اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا فروخت نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں تاکہ صارفین کو لوٹنے والوں کا قبلہ درست ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کا سراغ لگا کر مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کارکردگی مانیٹر ہوگی اور پراگریس نہ دکھانے والے جوابدہ ہونگے، ایس این اے نعمر حیات سپراء نے رواں ہفتے کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پراگرس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 216000روپے سے زائد کے جرمانے جبکہ سخت وائلیشن پر 10دوکانداروں کو گرفتار بھی کروایا ہے۔
Home National District News آٹا،چینی،دالیں،پھل وسبزیوں اوردیگر اشیائے خورونوش کی مقررکردہ قیمت پر سو فیصد عملدرآمد...