اوکاڑہ؛جشن آزادی کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد، پرچم کشائی کی گئی

67

اوکاڑہ،14اگست(اے پی پی): جشن آزادی کی تقریبات کاآغاز مساجد میں قرآن خوانی اورملک کی سلامتی، استحکام ،اتفاق و اتحاد کے لئے دعاؤں سے کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں جشن آزادی کے حوالہ سے پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں صوبائی وزیر فشریز  ،اشتمال اراضی سید صمصام بخاری، صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈپٹی کمشنر آفس بلڈنگ پرپرچم کشائی کی۔پولیس الیٹ فورس اور ریسکیو 1122کے چاق وچوبند دستوں نے سلامتی پیش کی۔

جشن آزادی کی پروقار تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق، علماء کرام ،اساتذہ اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی بعد ازاں مہمانان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔