اوکاڑہ،14اگست (اے پی پی ):سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122پر پاکستان کا 74واں یوم آزادی ملی جذبے سے منایا گیااور پرچم کشائی کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال، کنٹرول روم انچارج راجا فصیح الملک، ریسکیو سیفٹی آفیسر عائشہ سہیل، صدر ماڈا اوکاڑہ مظہر رشید اورسینئرجرنلسٹ عابدحسین مغل نے شرکت کی۔
اسی طرح تحصیل اسٹیشن دیپالپور پر بھی پرچم کشائی کی گئی جس میں تحصیل انچارج ندیم اصغر اور ریسکیورز نے بھرپور شرکت کی۔ ریسکیو اسٹیشنز اوکاڑہ اور دیپالپور پر یوم آزادی کے حوالہ سے آزای کیک بھی کاٹے گئےاور پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں اور ریسکیورز پاکستان کے روشن مستقبل،تعمیرو ترقی اور قوم کی خدمت میں پورے جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کے عزم کا اعادہ کیا۔











