اوکاڑہ: رورل ہیلتھ سینٹر بصیرپور میں تقریب پرچم کشائی و شجرکاری مہم کا آغاز

50

اوکاڑہ،07اگست (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سینٹر بصیرپور میں یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی اور مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر سید سجاد گیلانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ نے قومی پرچم لہرایا اور کلین اینڈ گرین شجر کاری کے تحت پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد زاہد اور علاقے کے سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔قومی مناسبت سے منعقدہ تقریب کا باقاعدہ انتظام ڈاکٹر حارث انچارج میڈیکل آفیسر و دیگر جملہ سٹاف ہسپتال ہذا نے کیا۔