اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر نےگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دیپالپور نیو کیمپس میں “پلانٹ فار پاکستان”کے سلسلہ میں پودا لگایا

50

اوکاڑہ،03اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے دیپالپور میں 5ایکڑ 12 مرلے رقبہ پر 154 ملین  کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دیپالپور کےنو تعمیر کیمپس لان میں”پلانٹ فارپاکستان” اورمون سون شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایااور دعاکی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع اوکاڑہ رائے ممتاز علی۔ پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دیپالپورمیڈم سلمیٰ نیاز   ایکس ای این بلڈنگز حافظ عبدالقادر اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دیپالپور کےنو تعمیر کیمپس کےتکمیلی مراحل کاجائزہ لیا اور کلاس رومز لیبارٹریز اور طالبات کی تعلیمی ضروریات سے متعلقہ شعبہ جات پر جاری کام کے معیار کو چیک کیا۔