اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے آفس کے لان میں فائیکس کا پودا لگا کر”پلانٹ فار پاکستان ڈے” 10روزہ مہم کاآغاز کردیا

80

اوکاڑہ،02اگست (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں ; پلانٹ فار پاکستان ڈے ; کے موقع پر فائیکس کا پودا لگا کر 10 روزہ مہم کا آغاز کردیا۔کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت آنے والے 10 دنوں کے دوران ضلع بھر میں” پلانٹ فار پاکستان”کے تحت پودے لگائے جائیں گے۔ اس خصوصی شجر کاری مہم میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ حصہ لیں گے ان 10ایا م میں تعلیمی اداروں سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ وکلاء، صحافیوں معاشرہ کے صاحبرائے لوگوں اور عام شہریوں کو بھی اس مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دے جائے گی اورضلع کی تینوں تحصیلوں میں مختلف آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد مشتاق چغتائی اور ایس ڈی او فاریسٹ حافظ افتخار جنجوعہ نےبتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت حالیہ مون سون شجر کاری مہم میں 6 لاکھ 21 ہزار پودے لگائےجائیں گے سرکار ی اداروں کوپالیسی کے مطابق پودے فراہم کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ہمیں موسمی حالات دستیاب وسائل اور اوکاڑہ کی زرخیز زمین سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہیں تاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔