ایبٹ آباد، 19 اگست (اے پی پی ):محرم الحرام کے سلسلہ میں مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ جامعہ اصغرہہ ایبٹ آباد سے برآمد ہوا اور اپنے مخصوص راستے سے گزرا ۔جلوس کے دوران عزادار سینہ کوبی اور نوخہ خوانی کرتے رہے ۔جلوس کی نگرانی کیلئے سی سی ڈی کیمروں سے کی جاتی رہی۔ اس موقع پر ماتمی جلوس اور امام بارگاہ کی نگرانی کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔











