اسلام آباد، یکم اگست ( اےپی پی): اتوار کو ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعہ عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے عوام کو تاکید کی ہے کہ برسات میں ایک درخت ضرور لگائیں اور اس کی پرورش بھی کریں، ملک میں بے دردی سے درخت کاٹے گئے ہیں، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کا نہیں سوچا، ہمارے ملک میں کئی موسموں سمیت اللہ کی بے شمار نعمتیں ہیں، یہاں الیکشن میں میٹرو جیسے منصوبے بنا کر پانچ سال پورے کئے جاتے ہیں، آگے کی سوچ رکھنے والے اپنے بچوں کا سوچتے ہیں، 10 ارب درخت ہم اپنی نسلوں کیلئے لگا رہے ہیں، اس میں عوام بھرپور شرکت کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین چار جگہوں پر شجرکاری کی یہ مہم چلائیں گے۔











