تھانہ سٹی لودہراں پولیس کی کاروائی، چورگینگ گرفتار،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد۔

19

لودہراں، 16 اگست(اے پی پی): تھانہ سٹی لودہراں پولیس  کی کاروائی چورگینگ گرفتار،  لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ تھانہ سٹی لودہراں پولیس نے ایس ایچ او حبدار حسین کی سربراہی میں ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے عمران عرف مانی گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ارکان گرفتار کر لیے۔ گینگ کے گرفتار ارکان  میں سرغنہ عمران عرف مانی، عطا صمد اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری اور مویشی چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتارملزمان سے 5 لاکھ 20 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا، برآمد مال مسروقہ میں موٹرسائیکلیں، مویشی اور نقدی رقم شامل ہے۔  ملزمان کے قبضہ سے آتشین اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ڈی پی او عبد الرؤف بابر قیصرانی نےایس ایچ او سٹی حبدار حسین اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔