تھرپارکر؛ بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا

44

تھرپارکر،22اگست  ( اے پی پی  ):  تھرپارکر  کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارش برسنے سے موسم خوشگوار بن  گیا ہے ۔ تھرپار کے  شہر چیلہار، چھاچھرو سمیت دیہاتی علاقوں میں رات سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھرپارکر میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش برس رہی ہے۔ بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو  گیاہے ۔