تھرپارکر،19 اگست (اے پی پی ): ضلع بھر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، مٹھی شہر میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ابو طالب سے برآمد ہوگیا ہے۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 6 بجے اختتام پذیر ہوگا،جلوس میں خواتین ،مردوں سمیت بچوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔
جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کے اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
جلوس کی نگرانی ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی اور ڈی ایس پی مٹھی محمد ایوب درس کر رہے ہیں۔