کوئٹہ، 18 اگست (اے پی پی ): محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح اور ماتمی جلوس امام بارگاہ ناصر العزاءسے برآمد ہوا جو اپنے روایاتی اور مخصوص راستے عثمان روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ میکانگی روڈ امام بارگاہ ناصر العزا پر اختتام پزیر ہوا اور نویں محرم الحرم کے حوالے سے امام بارگاہ ناصر العزاء میں مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ نویں محرم الحرم کے جلوس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور شہر بھر میں نویں محرم الحرم کے جلوس کے موقع پر موبائل سروس بند کی گئی تھی۔











