جشن آزادی کے موقع پر  مارکیٹوں میں سبز اور سفید رنگوں کی بہار

44

اسلام آباد، 13 اگست(اے پی پی): جشن آزادی کے موقع پر  مارکیٹوں میں سبز اور سفید رنگوں کی بہار ہر طرف نظر آرہی ہے۔ چند سال پہلے تک یوم آزادی پر گھروں اور عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجایا جاتا تھا،  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سبز اور سفید ملبوسات کے نت نئے فیشن اور میچنگ اشیا ءکی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر  14 گست سے دو دن پہلے مارکیٹس میں بچوں کے گارمنٹس سے لے کر نوجوانوں اور خواتین کیلئے نت نئی آزادی کلیکشن ہر طرف دکھائی دیتی ہے۔ خواتین کے سبز اور سفید ملبوسات پر پرچم، معروف عمارتوں کی تصاویر اور وطن عزیز سے متعلق نعرے بھی لکھے ہوتے ہیں اور سبز اور سفید چوڑیاں, بینڈز، جیولری، ٹی شرٹس، فراک اور سبز ہلالی پرچم لوگوں کی توجہ کا مرکز  بنے رہتے ہیں۔