جنگلات کسی بھی ملک کی ترقی اور صاف ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں؛ اسٹیشن کمانڈر مری برگیڈیئر محمد کلیم

36

مری ، 24 اگست (ا ے پی پی ): اسٹیشن کمانڈر  برگیڈیئر محمد کلیم نے کہا کہ جنگلات کسی بھی ملک کی ترقی اور صاف ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں خصوصاً موجودہ دور میں جب دنیا بھرکو گلوبل وارننگ کے خطرات کا سامنا ہے ایسے میں جنگلات اور درختوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت ملک میں جنگلات کی تعداد اضافے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار گھڑیال میں کینٹ ایگزیکٹو آفیسر عارفین زبیر چوہدری کے ہمراہ چنار کا پودا لگا کر مون سون کی شجر مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام بھی ملک کو گرین بنانے اور آنے والے نسلوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 اس موقع پر کینٹ ایگزیکٹو آفیسر عارفین زبیر چوہدری،صدرمری پریس کلب  کینٹ فارسٹ رینج مری اور دیگر نے بھی پودے لگا کر کینٹ فارسٹ میں پانچ ہزار پودے لگانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔