لاہور 31 اگست (اےپی پی) :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ یونیسیف کے تعاون سے ملتان میں 8ھفتوں میں 11واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کیے ہیں. انہوں نے کہا کہ جو پلانٹس سابقہ ادوار میں ڈیڑھ کروڑ میں لگا تے تھے ہم 30 لاکھ میں لگا رہے ہیں .چیئرمین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل، سی ای او سید ذاہد عزیز اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔