خوشاب،17 اگست(اے پی پی): خوشاب میں آج بروز منگل آٹھویں محرم کا جلوس علم غازی عباس برامد ہوا جلوس میں شرکاء عزادار ماتم اور سینہ کوبی کرتے رہے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب محمد نوید کے ہمراہ خوشاب میں 8 محرم الحرام کو برآمد ہو نیوالے جلوسوں کے روٹس کاتفصیلی معائنہ کیااورضروری احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نے کہا کہ جلوس کے روایتی راستوں کی مکمل صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ میں کوئی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔