رحیم یار خان،11 اگست ( اے پی پی): اقلیتیوں کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر بلوے کا شکار گنیش مندر بھونگ میں ہندو کونسل کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں چئیرمین ہندو کونسل رمیش کمار نے مندر پر قومی پرچم لہرا کر مندر کی بحالی کا ربن کاٹا اور مندر میں پوچاپاٹ کی ۔مندر میں گنیش جی کی مورتی رکھ دی گئی ہے جبکہ تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے تھے۔