رحیم یار خان، 14 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح رحیم یار خان میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی، پرچم کشائی کے بعد پنجاب پولیس، ریسکیو 1122سمیت طالبعلم، سکائوٹس کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے شرکاء کے ہمراہ شجر کاری کی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی پی او اسد سرفراز ، ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق نے شرکت کی۔