ریاض فتیانہ اورآشفہ ریاض کی پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد

19

لاہور، یکم اگست (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور رکن صوبائی اسمبلی آشفہ ریاض نے سیالکوٹ میں پارٹی کی جیت پر سردار عثمان بزدار کو مبارک باد دیتے ہوئے ہر ضلع کے ترقیاتی پیکیج پر وزیراعلی عثمان بزدار کے یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا ہے۔

اتوار کو یہاں وزیر اعلی ہاؤس میں سردار عثمان بزدار سے ہونے والی ملاقات میں ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل  کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے۔

ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض نے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات دینے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی عوامی خدمت کی سیاست کی جیت ہے اور میں باتیں کم اور کام زیادہ کرنے پر یقین رکھتا ہوں، تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو عوامی خدمت کے ذریعے جواب دیتے رہیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ مخالفین اپنے 30 برس کا ہمارے تین برس کے دور سے موازنہ نہیں کر سکتے، عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں عوام کی خدمت کا مشن جاری و ساری رہے گا۔