زیارت، 14 اگست(اے پی پی): یوم آزادی کی مناسبت سے قائداعظم ریزیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم نے پرچم کشائی کی، پولیس اور ایف سی کے چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈی پی او زیارت، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی کاکڑ سمیت ضلعی آفیسران و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔