سائینو فارم کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ،وزارت صحت

27

اسلام آباد،11اگست  (اے پی پی):سائینو فارم کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں  ۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔سائینو فارم ویکسین غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائینو  فارم کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں،  ویکسین کو دفتر خارجہ اور چینی  سفارت خانہ  نے وصول کیا۔