سکھر؛ روہڑی میدان کربلا سے تاریخی شمع گل کا ماتمی جلوس کل برآمد ہوگا

47

سکھر،17 اگست  (اے پی پی ):  روہڑی میدان کربلا سے تاریخی شمع گل کا ماتمی جلوس کل برآمد ہوگا، سندھ بھر سے بسوں، ٹرینوں اور گاڑیوں کے زریعے قافلے روہڑی کی جانب رواں دواں ہیں۔ نویں محرم کے روز سندھ میں سب سے بڑا ماتمی جلوس روہڑی میں نکالا جاتا ہے، اس ضمن میں انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مانیٹرنگ روم،کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ عزادران کے لئے طبی کیمپ بھی تیارکیا گیا ہے ،واک تھرو گیٹ اور چیکنگ پوائنٹ بھی قائم کی گءی ہے۔  مرد و خواتین عزادا جلوس میں ان واک تھرو گیٹ سے شامل ہو سکیں گے۔سندھ بھر سے بسوں، ٹرینوں اور گاڑیوں کے زریعے قافلے روہڑی کی جانب رواں دواں ہیں۔ ہزاروں لوگ ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر روہڑی جا رہے ہیں۔