سکھر؛ پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی

45

سکھر،24اگست(اے پی پی): پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمد شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے،گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے سماعت07ستمبر تک ملتوی کردی۔انہیں ایمبولینس کے ذریعے این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے احتساب عدالت لایا گیا۔صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ اور دیگرنامزد ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سیدخورشید احمدشاہ ، ان کی دو بیگمات، دو بیٹوں اور داماد سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 24 کروڑ کے آمدن سے زائداثاثہ جات بنانے کا ریفرنس دائرہے۔