سکھر،31اگست(اے پی پی ): صالح پٹ کے صحافی اجے لالوانی کے قتل کا معاملہ، عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی ، تینوں ملزمان کے نام دوبارہ شامل ، سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صالح پٹ کے صحافی اجے لعلوانی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج آنند رام کے ہوئی، سماعت پر عدالت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کردی اور ٹاؤن کمیٹی کے سابق چیئرمین عنایت شاہ،وائیس چیئرمیم احسان شاہ اور سابق ایس ایچ او عاشق میرانی کے نام دوبارہ شامل کر کے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔