سیالکوٹ؛ یوم آزادی پر صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق کی زیر صدارت تقریب، پرچم کشائی کی  گئی

74

سیالکوٹ،14اگست(اے پی پی  ) یوم آزادی کی مرکزی تقریب صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق کی زیر صدارت گورنمنٹ کامرس کالج برقلعہ میں انعقاد پذیر ہوئی۔ صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے پرچم کشائی کی اور بچوں کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا۔ پولیس اور تنظیم شہری دفاع کے چاک چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف، سی ای میٹرو پولیٹن کارپوریشن سیالکوٹ فیصل شہزاد، ایم او فنانس ثقلین محمود، چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع طاہر مجید کپور، ڈی ڈی کالجز پروفیسر اقبال کلویا، پروفیسر خلیل احمد طور، غلام مصطفے ،پولیس کے مقامی حکام سمیت کثیر تعداد میں خواتین،حضرات اوربچوں نے بھر پور شرکت کی۔