سیالکوٹ :یوم آزادی کے موقع پر سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

22

سیالکوٹ، 14 اگست (اے پی پی):  یوم آزادی کے موقع پر سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،  جس میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے شرکت کی، ریسکیورزاور ریسکیو محافظین کے دستہ نے سلامی پیش کی۔ ریسکیو 1122نے یوم آزادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام بھی کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر صونیہ صدف،ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے بھی شرکت کی۔

 ریلی کا آ غاز سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ سے کیا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے  ہوتے ہوئے ریسکیو اسٹیشن پر اختتام ہوا۔ر یلی میں موٹرسائیکل سواروں، ریسکیو گاڑیوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں کلین گیرن پاکستان مہم کے تحت ریسکیورز اور ریسکیو محافظین نے اسسٹنٹ کمشنر صونیہ صدف، ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، دسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، وزیراعظم کے ایوراڈ یافتہ اشفاق نذر کے ساتھ مل کر روز ویلفئیر آرگینائزیشن کے تعاون سے ماڈل ٹاؤن میں پودے بھی لگائے۔