شکرگڑھ ،14 اگست (اے پی پی ): شکرگڑھ میں جلیبی فروش کا جشن آزادی منانے کا منفرد انداز سامنے آیا ہے کہ درمان روڈ پر واقع دوکان شہباز نامی شخص وطن عزیز سے محبت کا انوکھا انداز اپنائے بیٹھا ہے جبکہ دوسری طرف خریدار بھی قومی رنگ میں رنگی جلیبوں کو خرید کر تحفے کے طور رشتے داروں کو بھیجنے لگے ہیں۔ دوکاندار شہباز کا کہنا ہے کہ آزادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لئے یہ خیال ذہن میں آیا اور آج کے روز شہریوں کی جانب سے بہت حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔