لاہور 11اگست( اےپی پی): شہریوں نے یوم آزادی کو پرجوش طریقے سے منانے کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا ہے کہ وہ قومی پرچم پر مبنی جھنڈیوں کی بے توقیری نہیں ہونے دیں گے۔ آج یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ وہ اس سال یوم آزادی پچھلے سالوں کی نسبت کئی گناہ زیادہ جوش و جذبے سے منا رہے ہیں اور نئی نسل کو بتا رہے ہیں کہ یوم آزادی کا اصل مقصد کیا ہے اور یوم آزادی منانے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبز و سفید پرچم ہماری عظمت کا نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس دفعہ یقینی بنائیں گے کہ قومی پرچم پرمبنی جھنڈیاں وغیرہ زمین پر نہ گریں اور ان کی بے توقیری نہ ہو۔