صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کوئٹہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ

19

 کوئٹہ،04 اگست(اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نےکوئٹہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور آئی جی پولیس رائے طاہر نے ہیڈکوارٹر آمد پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ بلوچستان پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے صدرڈاکٹر عارف علوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پولیس ہیڈ کوارٹرز دورے میں صدر مملکت نے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونی کیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ صدر مملکت کو آئی جی پولیس رائے طاہر نے سینٹر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔