سکھر،04اگست(اے پی پی): ایس ایس پی خیرپورظفر اقبال ملک کا محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ اجلاس،تمام مجالس میں ایس او پیز، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کا فیصلا کیا گیا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام مجالس میں ایس او پیز، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی خیرپورنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران لاؤڈ اسپیکر، اشتعال انگیز بیانات، نعرے بازی نہیں کرنے دی جائے گی۔ پولیس اور تمام علمائے کرام ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے، سیکیورٹی کے لئے اہم جگہوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں،بغیر پرمٹ کے کوئی بھی جلوس یا نئی سبیل نہیں لگائی جائے، انہیں نے ہدایت کی کہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز پرمٹ ہولڈرز اور علمائے کرام سے ملاقات کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ماتمی جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کریں، تمام مجالس اور جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کو سخت بنایا جائے،ڈیوٹی میں غفلت کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔











