پشاور،02 اگست (اے پی پی): صوبائی محتسب نے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ صوبائی محتسب کی تقریب حلف بردار گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جسمیں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے سید جمال الدین شاہ سے بحثیت صوبائی محتسب خیبر پختونخوا انکے عہدہ کا حلف لیا۔
گورنر نےصوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب حلف برداری میں صوبائی وزراء عاطف خان، شوکت یوسفزئی،فضل شکور خان، ایڈووکیٹ جنرل پشاور، انتظامی سربراہان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔











