صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے جلوسوں،مجالس کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا

29

لاہور،19 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نےسی سی پی او غلام محمود ڈوگر ،ڈپٹی کمشنر لاہورمدثرریاض ملک کے ہمراہ یوم عاشور کے جلوسوں کی نگرانی کے عمل کو مرکزی کنٹرول روم سے ازخود چیک کیا۔

ڈی سی مدثر ریاض ملک نے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، کمشنر لاہور محمد عثمان ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو بریفنگ دی اور کہا کہ مرکزی کنٹرول روم سے ایک ایک لمحہ کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی مجالس اور جلوسوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری رہے گی، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 650 کیمرے نصب ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین، سیکیورٹی فورسز اور تمام اداروں کے اہلکار مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  مرکزی کنٹرول روم  میں واسا، ایم سی ایل،ریسکیو،ضلعی انتظامیہ،لیسکو،سوئی گیس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین بھی موجود ہیں۔

سی سی پی او نے بتایا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی دی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے مانیٹرنگ روم اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر عزاداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے اور کسی کو فتنہ و فساد پھیلانے کی اجازت نہ دی جائے۔