ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی پر شہر کو سبز رنگوں سے سجا دیا

43

 

ملتان،13 اگست (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی پر شہر کو سبز رنگوں سے سجا دیا،  ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر چوکوں اور شاہراہوں پر قومی ہیروز کے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں اور سرکاری عمارات کو بھی برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد دلاتا ہے، یوم آزادی پر ملکی سالمیت کیلئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کرے۔

علی شہزاد نے کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر یوم آزادی سادگی سے منایا جائے گا قومی پرچم سربلند کرکے 14 اگست کو اس دھرتی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔