عارف والا؛ شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 25 سے زائد مہمانوں کی حالت غیر، طبی امداد کیلیے ہسپتال داخل

35

عارف والا، 25 اگست (اے پی پی):عارفوالا کے گائوں ٹبی لال بیگ میں محمد سلیم کی شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھاتے ہی خواتین بچوں سمیت 25 سے زائد مہمانوں کی حالت غیر ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ افراد میں امجد عباس ۔ ساجد عباس۔ شازیہ ۔ مسرت اور شکیل رشید وغیرہ سمیت پچیس سے زائد مہمان شامل ہیں۔

دُلہا محمد سلیم نے بتایا کہ میری شادی کی تقریب میں مجھ سمیت مہمانوں نے کھانا کھایا جن میں سے پچیس سے زائد افراد متاثر ہوگئے انہیں فوری طبی امداد کیلیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے کھانے کے سیمپل لیبارٹری کیلیے محکمہ فوڈ کے عملہ نے لیے ہیں تھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔