عمران خان کی حکومت ہی کاشتکاروں کا استحصال ختم کر سکتی ہے ؛ مرکزی کسان رہنما چودھری منشا سندھو

11

لاہور، 15 اگست ( اے پی پی ): مرکزی کسان رہنما چودھری منشا سندھو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت  ہی  کاشتکاروں کا استحصال ختم کر سکتی ہے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کے فیصلے کو سراہتے ہیں، تاریخ میں پہلی بار طاقتوروں کو نکیل ڈالی گئی ہے، یہ کارنامہ صرف عمران خان جیسا صاف دامن حکمران ہی کر سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ  کاشتکاروں کا خون نچوڑنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے ، کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی جائے تو عمران خان   کو اگلا الیکشن جیتنا مشکل نہیں ۔