امریکہ میں پاکستانی سفیرڈاکٹر اسد مجید خان کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد ، ملک کی ترقی کیلئے ہر کوشش کرنے کا عزم

17

واشنگٹن ، 14اگست(اے پی پی ):امریکہ میں پاکستان کے  سفیرڈاکٹر   اسد مجید  خان نے  یوم آزادی پر اپنے پیغام میں پوری  قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے  کہ ہم پاکستانیوں  کیلئے یہ دن نہایت اہمیت کا حامل ہے ، ہم اس دن کو یوم تشکر کے  طور پر مناتے ہیں  اور اپنے بزرگوں ، آباواجداد  کی  اس  ملک   کو   بنانے میں کی   گئی کوششوں کا  اعتراف کریں ۔

انہوں  نے کہا کہ  آج کا دن تجدید  عہد کا دن ہے ، آج  ہم یہ عہد کریں کہ  اپنے ملک پاکستان کی خوشحالی  ، اس کی معاشی ترقی  اور اس کے  امن و سکون کیلئے اپنی کوششیں جاری  رکھیں گے ۔

سفیرڈاکٹر   اسد مجید  خان نے کہا  کہ موجودہ حکومت کی   پالیسیوں کے  بدولت  پاکستان کے معاشی  حالات مین  بہتری  آئی  ہے ، جس  میں   بیرونی ملک   مقیم  پاکستانیوں کا  کلیدی  کردار ہے ۔