فیصل آباد ؛ ریسکیو1122 سنٹرل سٹیشن پر جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

33

فیصل آباد،14 اگست  (اے پی پی): ریسکیو سنٹرل سٹیشن پر جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور آزادی کیک بھی کاٹا گیا، سبز ہلالی پرچم لہرایا اور سلامی پیش کی گئی۔ ریسکیو افسران اور سٹاف نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ وطن کی آزادی کے لیے تاریخ ہمارے آباؤ اجداد کے خون سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ  قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر غلامی کی زنجیریں توڑیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے  اللہ ہمیں وطن سے محبت کے پیغام کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔