لودھراں، 14 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح لودہراں میں بھی جامعہ غوثیہ مہریہ میں جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد، سینکڑوں بچوں نے قرآن خوانی اور پرچم کشائی بھی کی۔ڈویژنل امیر جماعت اہل سنت پیر سید ظفر علی شاہ نے پرچم کشائی کی اور دعا کی۔
اس موقع پر پیر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ آزادی وہ ھے جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تابع ہو،پاکستان کو کمزور کرنے والی ناپاک کوششیں ناکام ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں قائد اعظم کے ساتھ جماعت اہل سنت کے علماء کی بڑی تعداد شامل تھی ، پاکستان کی آزادی کا اصل مقصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کی تکمیل ھے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا نظام آج بھی غیروں کے قبضے میں ہے ،جب غیروں سے جان چھوٹ جائے گی پاکستان پوری دنیا پر حکومت کرے گا ۔
تقریب میں جماعت اہل سنت کے علماء، طلباء، سول سوسائٹی،صحافی اور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔