لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی انتظامات مکمل

30

پشاور، 17اگست(اے پی پی):لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ہر سال محرم الحرام کی طرح اس دفعہ بھی عزاداروں کو با عزت طریقے سے طبی امداد فراہم کریں گے۔

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق ایل آر ایچ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں زخمی عزاداروں کے لئے خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے جہاں دسویں محرم الحرام کو عموماً تقریباً چار سو کے قریب عزاداروں کو فوری طبی امداد دی جائیگی اور دو سو تک سٹاف تعینات ہوگا جو ہر عزادار کے لئے نئی ڈسپوزیبل کٹ استعمال کرینگے۔

اس سلسلے میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے آج ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا جہاں ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر حامد شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ ہسپتال ڈائریکٹر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کسی نا خوشگوار واقعے کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل ہیں۔