ماں بیٹی دونوں وہاڑی سے آ رہی تھیں ،چوہنگ سے رکشہ لیا، ڈرئیور اور ہیلپر نے ویرانے میں لے جا کر زیادتی کی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر

44

لاہور، 23 اگست (اے پی پی ): سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ماں بیٹی دونوں وہاڑی  سے آ رہی تھیں ،چوہنگ سے رکشہ لیا، ڈرئیور اور  ہیلپر نے ویرانے میں لے جا کر زیادتی کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی پی او آفس لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان کو  وقت پر نا پکڑا جاتا تو کیس کی حساسیت سانحہ موٹروے سے بھی زیادہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ چوھنگ پولیس اور خاص طور پر ڈی ایس پی چوھنگ جاوید صدیق  نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حرکت میں آئے اور  کمال مہارت سے ملزمان کو پکڑا  رکشہ ڈرائیور نے راستہ بدل کر ویرانے میں جا کر ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان والے معاملے میں پکڑے گئے بزرگ شہری کو رہائی دے دی گئی جس پولیس والے نے گرفتار کیا اس کو شو کاز کیا گیا ہے جب کہ نوکری سے بھی فارغ کیا گیا ہے ۔رکشہ وائرل ویڈیو میں ابھی تک دو سے تین لوگ گرفتار کیے ہیں۔