محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے مکمل نفاذ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے جائیں گے؛ ڈپٹی کمشنر سکھر راجہ طارق چانڈیو

26

سکھر،05اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے مکمل نفاذ کے ساتھ اسٹریٹ لائٹنگ ، پینے کے پانی ، صفائی ستھرائی ، بجلی سمیت سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تعلقوں کی سطح پر مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کی۔ ڈی ایچ او خیرپور ڈاکٹر محمد حسین ابڑو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں اور عملے کو پابند کریں کہ وہ محرم الحرام کے دوران 24 گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹی فراہم کریں جبکہ ادویات ، ایمبولینسز ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سمیت تمام پروپوزل ڈی سی آفس میں جمع کرائیں۔ انہوں نے  کہا کہ محرم الحرام کے دوران مشتبہ افراد کی نگرانی کی جائے اور ایسی معلومات فوری طور پر ضلعی انتظامیہ ، رینجرز یا پولیس کو دی جائیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال نے کہا کہ ہمارے جوان ہر وقت چوکس ہیں اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے جبکہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضلع کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔