لاہور 31 اگست (اے پی پی ) پارلیمانی لیڈر سینیٹ و صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی جھوٹ بولنا اور الزام تراشی ن لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی رونا دھونا کرپٹ لیگ کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے ۔انہوں نے کیا کہ دھاندلی کے بانی آج دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں یہ لوگ سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے رہے ہیں جبکہ یہ عرصہ دراز سے سڑکوں پر ہی ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔