ملتان؛کینٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز،جشن آزادی شجرکاری آگاہی ریلی   نکالی گئی

78

ملتان، 13 اگست (اے پی پی): کمشنر جاوید اختر محمود   نے بچوں کیساتھ پودا لگا کر کینٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ طلباء و طالبات، اساتذہ، معذور افراد، سول سوسائٹی شجرکاری مہم میں شریک ہوئے، کینٹ میں شہریوں کیلئے پودوں کی مفت فراہمی کیلئے کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے۔

 کمشنر جاوید اختر محمود کی قیادت میں جشن آزادی شجرکاری آگاہی ریلی  بھی نکالی گئی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ کینٹ میں مولسری،رتن جوت کے 2 ہزار تیار درخت لگائے جارہے ہیں ،16 اگست کو کینٹونمنٹ گارڈن(کمپنی باغ) میں میگا شجرکاری کی جائے گی، وزیراعظم کے وژن کیمطابق سرسبز ملتان میرا مشن ہے۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ ہم سب کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے، اپنی نسلوں کی بقا کیلئے شجرکاری کریں۔ انہوں نے کہا کرہ ارض رہنے کے قابل نہ رہا تو دوسری ہر چیز بے معنی ہے، اپنے حصے کا درخت لگا کر  جشن آزادی منانا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

 سی او کنٹونمنٹ چوہدری بابر نے کمشنر کے ملتان کو سرسبز بنانے کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے گرین کور میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر اسٹیشن ہیڈ کوارٹر کرنل مقبول،ممبران کنٹونمنٹ بورڈ بھی موجود تھے۔