ملتان ، 04 اگست (اے پی پی ): سیکریٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے جشن آزادی شجر کاری کے سلسلے میں پودہ لگا کر مہم کا آغاز کر دیا ۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤ سنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت پی ایچ اے ملتان بھر پور شجر کاری کر رہا ہے ، مون سون شجر کاری کے تحت پونے دو لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ اگست میں پچاس ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔
چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ماہ اگست میں مسلسل شجر کاری جاری رکھیں گے، شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کا عزم ہے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا بھی موجود تھے۔











