ملتان، 14 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں ۔ گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج اور مسلم ہائی سکول میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جشن آزادی کے حوالےسے طلباء نے تقاریر ،ٹیبلوز اور ملی خاکے بھی پیش کئے، تقاریب میں وطن عزیز کیلئے قربانیوں پر قومی ہیروز کا خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ پاکستان سچے جذبوں کی تعبیر اور ایمان اتحاد تنظیم کی عملی تصویر ہے،قوم سبز پرچم لہرانے کے ساتھ سبز پودا بھی لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کریں ۔انہوں نے کہا نئی نسل اس دن کے مقصد کا سمجھ کر اپنی درست راہ متعین کرے، اساتذہ کرام طلباء کی ذہنی آبیاری کے ذریعے ملی جذبہ اجاگر کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یوم آزادی وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے تجدید عہد کرنے کا دن ہے۔











