ملتان؛ کمشنر جاوید اختر محمود  نے  اسپیشل بچوں کیساتھ جشن آزادی کا  کیک کاٹ کر  یوم آزادی  منایا

24

ملتان، 14 اگست (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود نے اسپیشل بچوں کیساتھ جشن آزادی کا  کیک کاٹا ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے اسپیشل بچوں میں تحائف، مٹھائیاں بھی تقسیم کیں،  بچوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔انہوں  نے کہا کہ بچوں کیساتھ آزادی کی خوشیاں مناکر دلی خوشی ملی ہے ،بچوں کو اچھا شہری نا بنانا اصل معذوری ہے۔

 کمشنر نے کہا کہ یہ بچے اس تقریب کے اصل مہمان خصوصی ہیں ک۔انہوں نے بچوں کو اپنے ساتھ مہمان خصوصی نشست پر بٹھا لیا  اور  خصوصی بچوں کے اداروں بارے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

 کمشنر جاوید اختر محمود  نے ڈی او اسپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد کو سکیموں کے ڈاکومنٹ لانے کی ہدایات جاری کیں۔